سندھ میں فلائنگ ڈسک فروغ پائے گا اور اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے ؛ عامر کفایت
کراچی(سپورٹس لنک) فلائنگ ڈسک کھیل کے فروغ کے لےکراچی ایسوسی ایشن بہتر انداز میں کام کر رہی ہے یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک دن کراچی سمیت پورے سندھ میں فلائنگ ڈسک فروغ پائے گا اور اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے
ان خیالات کااظہار سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عامر کفایت نے انٹر اسکول فلائنگ ڈسک چیمپن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انھوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کیلئے ضروری ھوتے ہیں کھیل انکی ورزش کے ساتھ ایک مثبت ایکٹویٹی ھے جو کہ ھزار قسم کی برائیوں سے بچاتی ھے،
اس موقع پر کراچی فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے چیرمین عدنان جیلانی نے کہا کہ سندھ ایسوسی ایشن نے جو ذمداری دی ہے اس کو پورا کرتے ہوئے فلائنگ ڈسک کے فروغ کے لے کام کر رہے ہیں،
کراچی ایسوسی ایشن کے صدر شاہزیب نے چیمپن شپ کے انعقاد پر ڈریم ورلڈ انتظامیہ اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران عبدالرحمان، حسن، علی، غلام نبی اوردیگر کا شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ ہم سب فلانگ ڈسک کے فروغ کے لے کام کر رہے ہیں،
فائنل میں اقراء یونیورسٹی اسکول نے ڈھاکہ اسکول کو سخت مقابلہ کے بعد 9 کے مقابلے مین 10 گول پوانٹ سے شکست دی, اس طرح اقرا یونیورسٹی اسکول نے پہلی، ڈھاکہ اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی
بیسٹ اسکورر کا ایوارڈ اقرا یونیورسٹی اسکول کی جاسیرہ بتول کرار پائیں، آخر میں عامر کفایت، عدنان جیلانی،گلوبل نیٹ ورک کے CEO ذیشان احمد ،شاہزیب اور دیگر نے میڈل سرٹیفکیٹ شیلڈز تقسیم کیں۔