لاہور یوتھ فیسٹیول ؛ پنجاب سٹیڈیم میں ٹرائلز کا انعقاد ؛ یونیورسٹیز، سکول و کالجز کی طالبات کی شرکت

 

لاہور یوتھ فیسٹیول میں گرلز کے لانگ جمپ، جیولن تھرو، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، ڈسکس تھرو، پول والٹ اور رسہ کشی کے ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم میں ہوئے،پیر کے روز ہونیوالے ٹرائلزمیں 28 یونیورسٹیز، سکول و کالجز کی طالبات نے شرکت کی ہے،

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال مہمان خصوصی تھے، انہوں نے ٹرائلز کی کا جائزہ لیا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباددی ہے۔

لاہور یوتھ فیسٹیول میں گرلز رسہ کشی کے ٹرائلز میں لاہورکالج فاروومن یونیورسٹی، ایل جی ایس، گورنمنٹ گریجویٹ کالج گلبرگ اورپنجاب یونیورسٹی نے فائنل کے کوالیفائی کرلیا ہے،

سکول اور کالجز کے لانگ جمپ کے ٹرائلز میں لاہور کالج فاروومن کی کنزہ سرفراز نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے،دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن بالترتیب،پنجاب گروپ آف کالجز کی ارسہ فاطمہ،دعا سہیل،

اے پی سی جی مناہل ندیم حاصل کی ہے اسی طرح سدرہ ارم،مناہل نوید، وانیہ،سیدہ اریج نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، یونیوسٹیز کے لانگ جمپ کے ٹرائلز میں لاہور کالج فاروومن کی سونینا شاہین نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن بالترتیب سپیئرئیر یونیورسٹی کی ازقا اقبال،پنجاب یونیورسٹی کی منزہ اورڈومل نے حاصل کی، عروج شہزاد، نتاشا،کرن عباس اورعنبرشاہین نے فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا،

یونیورسٹیز کے ٹرپل جمپ ٹرائلز میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی امتل رحمان نے پہلی پوزیشن پنجاب یونیورسٹی کی ڈومل فاطمہ پنجاب یونیورسٹی نے دوسری، جی سی یو کی سحرفاطمہ اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی سونینا نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے،

سکول اور کالجز کے ٹرپل جمپ ٹرائلز میں ایل سی ڈبلیو کی کنزہ سرفراز نے پہلی، سپیرئیر یونیورسٹی کی انوشا نے دوسری،جی سی یو کی مناہل نوید نے تیسری،ایل سی ڈبلیو کی عائشہ ممتاز نے چوتھی اور ایف آئی سی کی امیشا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے،

ڈسکس تھرو میں پنجاب یونیورسٹی کی نورصبا اورماہ نور نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن بالترتیب سپیرئیر یونیورسٹی کی خدیجہ،پنجاب یونیورسٹی کی جنت جان،

لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی معظمہ نے حاصل کی ہے، اس طرح مریم اعوان،ملیحہ،ایمن شہزاد،حمیرا رشیداورزرفشاں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،

پول والٹ کے ٹرائلز میں پنجاب یونیورسٹی کی مہک نے پہلی، لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی رابعہ نے دوسری، پنجاب یونیورسٹی کی مدیحہ نے تیسری جبکہ سپیرئیر یونیورسٹی کی ازکہ اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی کشف نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تعارف: News Editor