صومالی مسلم کھلاڑی کو شارٹ لباس نہ پہنے پر فٹبال کھیلنے سے روک دیا گیا
صومالی مسلمان کھلاڑی اقرا اسماعیل کو سترپوشی کے مطابق لباس پہننے پر برطانیہ میں گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیلنے سے روک دیا گیا۔
صومالیہ کی سابق کپتان اقرا اسماعیل نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اتوار کو گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیل کے دوران ٹیم یونائیٹڈ ڈریگن کے متبادل کے طور پر میدان میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ اس نے ٹریک سوٹ پاجامہ پہنا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ریفری نے انہیں کہا کہ وہ برطانیہ میں گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیلنے کے لیے شارٹس پہنیں۔
24 سالہ مسلم کھلاڑی نے مزید کہا کہ وہ اسی طرح کے لباس پہن کر پانچ سال سے گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیل رہی ہیں،
اب ان جیسی خواتین کا کھیلنا دن بہ دن مشکل بنایا جا رہا ہے، اب ان پر اس وقت تک کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب تک میں اپنے مذہبی عقائد سے سمجھوتا نہیں کر لیتیں۔