راولپنڈی نے این پی ڈی ٹی20 کرکٹ چیمپئین شپ گریڈ 2 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا 

راولپنڈی پی ڈی نے ایس اے ایف نیشنل فیزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ چیمپئین شپ

گریڈ 2 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 

فائنل میں کوئٹہ بولان پی ڈی کو 70 سے شکست۔

محمد ارسلان ٹورنا منٹ میں دوسری  شاندار سینچری 115 رنز  بناکر  میں آف دی میچ قرار پائے۔

مہمان خصوصی قومی ٹیم کے مہران ممتاز اور ہائی پروفائل کوچ صبیح اظہر نے انعامات تقسیم کیئے۔

بیسٹ بیٹسمین محمد ارسلان، بیسٹ بولر عبدالباسط اور بیسٹ فیلڈر عبداللہ خان قرار پایے۔   

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)

راولپنڈی فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹیم نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ گریڈ- 2  کا ٹائٹل جیت لیا فائنل میں کوئٹہ بولان فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹیم کو 70 رنز  سے شکست۔

پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی  کرکٹ ایسوسی ایشن(پی پی ڈی سی اے) کے زیر اہتمام اور شاہد آفریدی فاونڈیشن( ایس اے ایف) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے( پی سی بی) کے تعاون سے منعقدہ۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ گریڈ -2 کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتنے والی  قومی کرکٹ ٹیم کے ممبر نوجوان کرکٹر مہران ممتاز نے معروف ہائی پروفائل کوچ صبیح اظہر نے صدر راولپنڈی ڈسٹرکٹ نوید عباسی کے ہمراہ فائنلسٹ ٹیموں میں ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کیئے.

مینیجر راولپنڈی ریجن ٹیم خورشید بٹ، ریجنل ہیڈ پی پی ڈی سی اے  بلوچستان اسلم بڑیچ، ریجنل ہیڈ لاہور اور سیالکوٹ جاوید اشرف اور ریجنل ہیڈ راولپنڈی سید رافیع ہاشمی بھی موجود تھے۔

ایونٹ کی فاتح ٹرافی راولپنڈی پی ڈی کے کپتان کاشف احمد کو جبکہ رنراپ ٹرافی کوئٹہ بولان کے کپتان عبدالہادی کو دی۔ جبکہ فائنل کا میں آف دی میچ اور بیسٹ بیٹسمین محمد ارسلان، بیسٹ بولر عبدالباسط اور بیسٹ فیلڈر عبداللہ خان کو دیا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی مہران ممتاز اور صبیح اظہر نے اپنے مختصر خطاب میں راولپنڈی پی ڈی ٹیم اور ہیڈ کوچ سید رافیع ہاشمی کو چیمپئین شپ جیتنے پر مبارک پیش کی

انھوں نے پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسوسی اور خاص طور پر جنرل سیکریٹری امیرالدین کی ڈس ایبیلٹی کرکٹ کے فروغ کے لیئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

اس انھوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے کرکٹر آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں اور کسی نہ کسی بے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنا  سب کے باعث تقویت پے میں شاداب خان اور دیگر ڈس ایبیلٹی کرکٹرز کو بہت قریب سے جانتے پیں۔

اس موقع پر راولپنڈی ٹیم کے ہیڈ کوچ سید رافیع ہاشمی، ریجنل ہیڈ لاہور اور سیالکوٹ جاوید اشرفف، رریجنل پیڈ بلوچستان اسلم بڑیچ و دیگر بھی موجود تھے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں آرمی کرکٹ گراونڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے

فائنل میں کوئٹہ نولان پی ڈی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ راولپنڈی پی ڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 190 رنز  راولپنڈی کی جانب محمد ارسلان نے ٹورنا منٹ میں اپنی

شاندار بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے اپنی دوسری جارحانہ ناقابل شکست سینچری 115 رنز 57 گیندوں کاسامنا کرتے ہوئے 16 زوردار چوکوں اور 2 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے بنائ، دوسرے اوپنر  حذیفہ نے 34 گیندوں پر ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 72 رنز کی عمدہ باری میں 10 خوبصورت چوکے اور 3 شاندار چھکے بھی لگائے۔

جواب میں  کوئٹہ بولان پی ڈی مقررہ 15 اورز میں 5 وکٹیں کھو کر 120 رنز بناسکی۔ سراج خان نے جارحانہ بیٹنگ  کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 79 رنز میں 7 دلکش چوکے 6 بلندوبالا چھکے لگائے ان کے علاوہ عامر حبیب نے 28 رنز میں 3 چوکے لگائے۔

عبدالباسط اور عامر سہیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: News Editor