ضلع مہمند ۔۔ ہیڈکوارٹر غلنئی میں فیمیل سپورٹس گالا کا انعقاد

` ہیڈکوارٹر غلنئی میں فیمیل سپورٹس گالا کا انعقاد،

ڈی ای او فیمیل لیلی علی نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا.

سپورٹس گالا میں کل 15 گرلز ہائی سکول کے طالبات مختلف کھیلوں میں حصہ لے گی.

ضلع مہمند ؛ سپورٹس لنک ؛

سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول غلنئ میں ہوا. جس میں ڈی ای او فیمیل مہمند سمیت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے فیمل پرنسپلز شریک ہوئیں.

سپورٹس گالا ایک مہینے تک جاری رہے گا. جس میں طالبات والی بال، کرکٹ، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس، نیزہ بازی اور رسہ کشی میں حصہ لے سکتے ہیں.

کھیل انسان کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ان کے شخصیت کو بھی نکھارتے ہیں. سکول طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. ڈی ای او فیمیل مہمند

مہمند کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ہیڈکوارٹر غلنئ میں فیمیل سپورٹس گالا کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل لیلی علی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر اپنے ہاتھوں سے کرلیا. جس میں کل پندرہ فیمیل سکولز کے طالبات حصہ لے گی جو کہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گی.

اس موقع پر طالبات نے علاقائی رقص، خاکے، ملی نغمے اور قومی ترانے پر بہترین پرفارمنس پیش کئے اور آئے ہوئے مہمانوں سے خوب داد وصول کی. اس موقع پر ڈی ای او فیمیل لیلی کا کہنا تھا.

کہ دیگر اضلاع کی طرح ضلع مہمند میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے. مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ سپورٹس کے مد میں طالبات کے لئے مخصوص فنڈ جاری کریں.

تاکہ پسماندہ ضلع مہمند کے باصلاحیت لڑکیاں بھی دیگر اضلاع کی طرح سپورٹس میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں

تعارف: News Editor