24 ویں نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 24 ویں نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ یکم دسمبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہو گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری ابھی سے شروع کردی گئی ہے اور چیمپئن شپ ملک بھر سے 17ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان، لمز یونیورسٹی، پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی اور کوسمو پولیٹن روز نیٹ بال اکیڈمی کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
انہوں نےکہاکہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس، اکیڈمیز، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں ،تمام ٹیموں کے عہدیدار 10 نومبر سے قبل چیمپئن شپ میں شرکت کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
چیمپئن شپ 3 دسمبر تک جاری رہے گی ،چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں کراچی میں کھیلی جانےوالی 35 ویں نیشنل گیمز 25-2024 میں حصہ لیں گی۔