خیبر پختونخوا شطرنج ایسوسی ایشن کے انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے

خیبر پختونخوا شطرنج ایسوسی ایشن کے انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے

پشاور سپورٹس لنک : خیبر پختونخوا شطرنج ایسوسی ایشن کے انتخابات تین نومبر 2024 کو خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی زیر نگرانی ہوں گے۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کاشف سلیم کے مطابق گزشتہ انتخابات 2020 میں منعقد ہوئے تھے، اور اب ان کی مدت اختتام پذیر ہورہی ہے، جس کے بعد نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

کاشف سلیم نے اپنی چار سالہ مدت کے دوران ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان کے دور میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، خصوصاً پشاور میں متعدد شطرنج ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے ان سرگرمیوں میں صدر عمر خان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے خصوصی تعاون اور ٹیم کے تمام ممبران، جن میں جبرائیل رضا اور دیگر اراکین شامل ہیں، نے شطرنج کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے عہد کیا کہ آئندہ دور میں بھی اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا اور خیبر پختونخوا میں شطرنج کی مزید ترقی کے لیے بھرپور محنت کی جائے گی۔

تعارف: News Editor