قائداعظم ٹرافی : فاٹا کے شاہد عزیز کی سات وکٹیں،
کراچی بلوز کے محمد طحہ اور ملتان کے عزیر ممتاز کی سنچریاں۔
لاہور یکم نومبر ۔ سپورٹس لنک
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے دن کی خاص بات فاٹا کے شاہد عزیز کی سات وکٹیں، کراچی بلوز کے محمد طحہ اور ملتان کے عزیر ممتاز کی سنچریاں تھیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالواحد نے 85 رنز اسکور کیے۔سیالکوٹ نے بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنالیے تھے۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد نے فیصل آباد کے خلاف کھیل ختم ہونے پر6 وکٹوں پر302 رنز بنائے تھے۔ خالد عثمان 73 اور محمد عادل 58رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔احمد خان اور شجاع ظہیر نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔
شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم۔ راولپنڈی میں آزاد جموں کشمیر کی ٹیم راولپنڈی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالرحمن مزمل 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔ اویس انور نے 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 139 رنز بنائے تھے۔عمرامین 49 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم حیدرآباد کے خلاف پہلی اننگز میں 219 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد نسیم نے86 رنز اسکور کیے۔بلاول بھٹی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
حیدرآباد نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 139 رنز بنائے تھے۔محمد سلیمان 42 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں کراچی بلوز لاہور بلوز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد طحٰہ نے10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔ حنین شاہ ۔ نثار احمد اور محمد رضوان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور بلوز نے جواب میں ایک وکٹ پر 4 رنز بنائے تھے۔ اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں ملتان کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 260 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عزیرممتاز نے 115 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔شرون سراج نے71 رنز بنائے۔محمد اصغر نے 82 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 24 رنز بنائے تھے۔
رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلی اننگز میں 170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔داؤد خان نے 52 رنز بنائے۔ شاہد عزیز نے صرف 24 رنز دے کر7 وکٹیں حاصل کیں۔
فاٹا نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 73 رنز بنائے تھے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاڑکانہ کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ عمر خالد 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔محمد موسیٰ نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسلام آباد نے4 وکٹوں پر 186 رنز بنائے تھے۔حسن نواز75 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم۔ پشاور کی ٹیم بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔معاذ صداقت نے 96 اور وقاراحمد نے 63 رنز بنائے۔ مہران سانول نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
بہاولپور نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 56 رنز بنائے تھے۔
مختصر اسکور۔
کوئٹہ پہلی اننگز 263 رنز ( 75.3 اوورز) ۔عبدالواحد 85۔سلمان اسلم 66 / 3 وکٹ
سیالکوٹ۔پہلی اننگز 4 رنز کوئی آؤٹ نہیں ( 4 اوورز )
——————–
ایبٹ آباد پہلی اننگز 302 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 82.2 اوورز ) خالد عثمان 73 ناٹ آؤٹ۔
بمقابلہ فیصل آباد ۔
————
آزاد جموں کشمیر پہلی اننگز 82 رنز ( 33.1 اوورز ) عبدالرحمن مزمل 32 اویس انور 29 / 5 وکٹ
راولپنڈی۔پہلی اننگز139 رنز4 کھلاڑی آؤٹ ( 44 اوورز ) ۔عمرامین 49 ناٹ آؤٹ
———-
لاہور وائٹس پہلی اننگز 219 رنز ( 53.3 اوورز )۔ سعد نسیم 86۔بلاول بھٹی 61 / 4 وکٹ۔
حیدراباد ۔پہلی اننگز 139 رنز3 کھلاڑی آؤٹ ( 27 اوورز )۔محمد سلیمان 42 ناٹ آؤٹ۔
——————
کراچی بلوز پہلی اننگز220 رنز ( 74.1 اوورز ) ۔محمد طحہ 123۔ محمد نثار 29 / 3 وکٹ۔
لاہور بلوز۔ پہلی اننگز4 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 5 اوورز )۔
—————————
ملتان ۔ پہلی اننگز 260 رنز ( 78 اوورز ) عزیر ممتاز 115 ناٹ آؤٹ ۔ شرون سراج 71۔ محمد اصغر82 / 5 وکٹ۔
کراچی وائٹس۔ پہلی اننگز 24 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 5 اوورز )۔
—————-
ڈیرہ مراد جمالی پہلی اننگز 170 رنز ( 52.1اوورز ) داؤد خان 52 ۔شاہد عزیز 24 / 7 وکٹ۔
فاٹا پہلی اننگز73 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 19 اوورز ) ۔محمد عثمان36 ناٹ آؤٹ۔
————-
لاڑکانہ پہلی اننگز 140 رنز (42.1 اوورز )۔عمرخالد 38۔ محمد موسیٰ 30 / 4 وکٹ ۔
اسلام آباد پہلی اننگز 186 رنز4 کھلاڑی آؤٹ ( 36اوورز ) حسن نواز 75 ناٹ آؤٹ ۔
————–
پشاور پہلی اننگز 301 رنز ( 58.3 اوورز )۔معاذ صداقت 96۔وقاراحمد 63۔ مہران سانول 106 / 4 وکٹ۔
بہاولپور۔ پہلی اننگز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 14.1 اوورز )۔