پاکستان اور سعودی عرب کی خواتین ٹیمیں قطر میں دوستانہ میچ کھیلیں گی

پاکستان اور سعودی عرب کی خواتین ٹیمیں قطر میں دوستانہ میچ کھیلیں گی۔

لاہور – یکم نومبر 2024 ; نوازگوھر

سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن (SAFF) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (PFF) کو ان کی سینئر خواتین کی قومی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

SAFF نے قطر میں اپنے تربیتی کیمپ کے دوران سعودی اور پاکستان کی خواتین کی سینئر قومی ٹیموں کے درمیان میچ کی میزبانی کی تجویز پیش کی جو کہ 25 نومبر سے 7 دسمبر تک آئندہ فیفا میچ ونڈو میں شیڈول ہے۔

یہ میچ 7 دسمبر 2024 کو قطر میں ہوگا۔ پی ایف ایف نے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور مزید تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی۔

تعارف: News Editor