ورلڈبلائںنڈ کرکٹ کونسل نے بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ٹورنامنٹ کا آغاز 23 نومبر سے لاہورمیں ہو گا
3دسمبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، نیپال، افغانستان اور میزبان پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ساؤتھ افریقہ اور میزبان پاکستان کے مابین 23 نومبرکو جی آئی سی کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایچ اے لاہور میں کھیلا جائے گا روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 25 نومبر کو مدمقابل ہوں گی
ورلڈبلائںنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں شریک غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 21 نومبر تک مکمل ہوجائے گا
ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 22 نومبر کو لاہورمیں منعقد ہوگی افتتاحی میچ سمیت ایونٹ کے 15 میچز کی میزبانی لاہور جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 9 میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے