ہانگ کانگ سپر سکسز: مسلسل تین میچ ہار کر بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست خوردہ بھارتی ٹیم مسلسل 3 میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے مقابلوں میں روبن اتھاپا کی کپتانی میں ایونٹ میں شرکت کرنیوالی بھارتی ٹیم کو گزشتہ روز روایتی حریف پاکستان نے عبرتناک شکست دی۔

آج ایونٹ میں بھارتی ٹیم کا پہلا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوا جس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ایک رن سے ہرایا، ہندوستان کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف ملا تاہم بھارتی ٹیم 129 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔

دوسرے میچ میں بھارت کو انگلینڈ کا چیلنج درپیش تھا تاہم اس میچ میں بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مسلسل تین میچز میں ناکامی کے بعد بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، دوسری جانب پاکستان آج کواٹر فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم کے مدمقابل آئے گا۔

تعارف: News Editor