ہانگ کانگ سکسز 2024، میزبان ہانگ کانگ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

ہانگ کانگ سکسز 2024، میزبان ہانگ کانگ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

ہانگ کانگ (سپورٹس لنک)

ہانگ کانگ سکسز 2024 کا آغاز ٹن کوانگ روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں دھوم دھام سے ہوا اور ٹورنامنٹ کے پہلے دن بلے بازوں چھائے رہے۔ میزبان ہانگ کانگ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ زبردست تفریح ثابت ہوا کیونکہ دونوں ٹیموں نے جارحانہ بلے بازی کی۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں صفر کے نقصان پر 92 رنز بنائے جس میں ذیشان علی 18 گیندوں پر 38 اور کپتان نزاکت خان 18 گیندوں پر 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقی بلے بازوں نے بہترین انداز میں جواب دیا اور صرف 4.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

دن کے دوسرے میچ میں نیپال کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا۔ ایشین ٹیم نے 98 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

ایک اور میچ سری لنکا نے عمان کو 4 وکٹوں سے شکست دی ۔ عمان نے 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے کپتان ونائک شکلا نے 18 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

ہانگ کانگ نے دن کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مضبوط واپسی کی۔ میزبان ٹیم نے کپتان نزاکت خان کی 16 گیندوں پر 62 اور ساحل مالورنکر کی 20 گیندوں پر 51 ناٹ آوٹ رنز کی بدولت 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

بعد ازاں ہانگ کانگ کے لیے گیند بازوں نے کام کیا اور کیویز 4 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز ہی بناسکے۔ یوں یہ میچ 27 رنز سے ہانگ کانگ کے نام رہا۔

تعارف: News Editor