پاکستانی نژاد عمیر بٹ بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے مسلسل تیسری بار چیئرمین منتخب

پاکستانی نژاد عمیر بٹ بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے مسلسل تیسری بار چیئرمین منتخب

برسلز: پاکستانی نژاد عمیر بٹ بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے مسلسل تیسری بار چیئرمین منتخب ہو گئے۔

پاکستانی نژاد عمیر بٹ تیسری مرتبہ بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے عمیر بٹ کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے نومنتخب چیئرمین عمیر بٹ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چیئرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمیر بٹ اپنی محنت اور پروفیشنل سوچ کی بدولت فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوئے، امید ہے کہ عمیر بٹ بیلجیم میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنا مؤثر کردار جاری رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے عمیر بٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بیلجیئم میں کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کی عالمی ترقی میں کردار ادا کرنے والے افراد کی کامیابیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور کھیلوں تک رسائی کو مضبوط بنانے میں ایسی قیادت کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

تعارف: News Editor