کانکررز نے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فائنل میں اسٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے شکست۔
لائبہ ناصر پلیئر آف دی میچ رہیں۔
سمیعہ افسر نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔
———————
لاہور، 3 نومبر۔ نواز گوھر
کانکررز نے کومل خان کی کپتانی میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کانکررز کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ اتوار کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے اسٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کانکررز کی کپتان کومل خان نے ٹاس جیت کر اسٹرائیکرز کو بیٹنگ دی جو 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 55 رنز بنانے میں کامیاب ہوپائی۔ کپتان زوفشاں ایاز نے 2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے۔
لائبہ ناصر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مناہل جاوید نے16 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کانکررز نے 8.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔کومل خان نے پانچ چوکوں کی مدد سے33 رنز بنائےاور آؤٹ نہیں ہوئیں۔
لائبہ ناصر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
سمیعہ افسر نے ٹورنامنٹ میں 173 رنز اور 7 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ حاصل کیا۔
مناہل جاوید 15وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر ٹورنامنٹ کی بہترین بولر قرار پائیں۔
کومل خان نے ٹورنامنٹ میں 236 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 11 کیچز/ اسٹمپڈ پر بہترین بیٹر اور وکٹ کیپر کے ایوارڈز حاصل کیے۔
مختصر اسکور۔
اسٹرائیکرز۔ 55 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ (20 اوورز ) زوفشاں ایاز 22۔ لائبہ ناصر7 / 3 وکٹ۔مناہل جاوید 16 / 3 وکٹ
کانکررز56 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ (8.4 اوورز ) ۔کومل خان 33 ناٹ آؤٹ
نتیجہ۔ کانکررز نے 8 وکٹوں سے جیتا۔