آل بلوچستان بابک خان گرلز/بوائز کراٹے چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پزیر

آل بلوچستان بابک خان گرلز/بوائز کراٹے چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پزیر۔

بوائز میں گولڈن برادرز مارشل آرٹس اکیڈمی نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن لیکر چیمپئین ٹرافی اپنے نام کیا،

غلام علی سپورٹس کمپلیکس نے دوسری حاصل کی، اسی طرح گرلز میں غلام علی سپورٹس کمپلیکس نے پہلی جبکہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے مہمانان گرامیوں میں جناب حیدر خان کاکڑ، ایڈووکیٹ جعفر خان کاکڑ، جناب شاہ محمد خان سنزرخیل, استاد غلام علی ہزارہ و دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

جنھوں نے پہلی اور دوسری پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمز کو ٹرافیز، کامیاب گرلز و بوائز کھلاڑیوں میں میڈلز جبکہ مہمانان گرامی اور آفیشلز میں شیلڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

ایونٹ کے آرگنائزر سینسی آغا محمد مینگل تھے، اس موقع پر گولڈن برادرز مارشل آرٹس اکیڈمی، استاد علی کراٹے کلب، غلام علی کراٹے اکیڈمی، مسعود کلب کے انسٹرکٹرز جن میں سینئر کراٹے ماسٹر سینسی زاہد ریاض، سینسی غلام علی ہزارہ، سینسی محمد علی، سینسی غلام حسین، سینسی عین الدین، سینسی عبد الرحمٰن ، سینسی اعظم شاد،

سینسی مسعود، سینسی نصیر احمد، وحید احمد، نعمان احمد، عصمت اللہ، فخر النساء، تاج ریحان، سینسی زمان خان، ہدایت اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔

تعارف: News Editor