استنبول میراتھن میں پاکستانی رنر امجد علی نے 2 گھنٹے 49 منٹ اور 29 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پاکستان کے تیز ترین رنر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
2 براعظموں کو عبور کرنے والی دنیا کی واحد طویل فاصلے کی ریس 46 ویں استنبول میراتھن ریس میں ہزاروں افراد کے درمیان مقابلہ ہوا اور اس مقابلے میں پاکستان کے امجد علی نے مجموعی طور پر 47 ویں پوزیشن حاصل کی۔
42 کلومیٹر طویل استنبول میراتھن دوڑ ترکی کے ایشیائی حصے سے شروع ہوئی اور یورپ والے حصے کی جانب اختتام پذیر ہوئی۔ اس میراتھن دوڑ میں ایتھوپیا کے ایتھلیٹ ڈیجین ڈیبیلا نے مردوں کا ایونٹ 2 گھنٹے 11 منٹ اور 40 سیکنڈ میں مکمل کرکے جیت لیا۔
ڈیجین ڈیبیلا کے بعد کینیا کے میتھیو سمپیرو نے 2 گھنٹے 11 منٹ اور 55 سیکنڈ میں مطلوبہ فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کینتھ کپکیموئی 2 گھنٹے 12 منٹ اور 7 سیکنڈ میں میں دوڑ مکمل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی دوڑ میں بحرین کی ایتھلیٹ روتھ جیبٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے امجد علی کے علاوہ کئی دیگر پاکستانی ایتھلیٹس نے بھی استنبول میراتھن میں قابل ستائش برداشت اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے ایتھلیٹ مزمل خان نیازی نے میراتھن 3 گھنٹے 13 منٹ اور 45 سیکنڈ میں مکمل کی جبکہ بلال عمر نے 3 گھنٹے 45 منٹ اور 58 سیکنڈ میں میراتھن مکمل کی۔
دیگر پاکستانی رنرز میں علی خورشید، روحیل احمد، اسد تنویر اور محمد عدنان 4 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ریس مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔
استنبول میراتھن میں حصہ لینے والے تمام پاکستانی رنرز کے نتائج درج ذیل ہیں
امجد علی (2:49:29)
مزمل خان نیازی (3:13:45)
بلال عمر (3:45:58)
علی خورشید (3:47:02)
روحیل احمد (3:48:17)
اسد ٹنگیکر (3:54:46)
محمد عدنان (3:55:59)
اسماعیل خان (4:15:42)
ییا عمران (4:20:17)
محمد مزمل (4:24:56)
محمد حاتم خان (4:30:46)
عمیر شبیر (4:35:44)
عبدالرحیم زکریا (5:13:23)
عمران خان نیازی (5:36:02)
نبیل ادریس باوانی (5:36:25)