خیبر پختونخواشطرنج ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،
عمرخان صدر اور کاسلیم سیکرٹری ،غزالہ صافی نائب صدر اور آصف سلیم فنانس سیکرٹری منتخب
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)
خیبر پختونخوا چیس (شطرنج)ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے،الیکشن میں صوبے بھر کے 22 اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ انتخابات خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹیوریٹ اور چیس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر نگرانی ہوئے ۔جس کے تحت سپورٹس پالیسی اور خیبر پختونخواشطرنج ایسوسی ایشن کے کانسٹیٹیوشن کے مطابق یہ پراسیس عمل میں لایاگیا۔
اس موقع پر الیکشن کمشنرکی فرائض ثاقب جمیل نے انجام دیئے۔جنہوںنے ایکشن کاروائی مکمل ہونے پر خیبر پختونخواچیس (شطرنج)ایسوسی ایشن کیلئے اگلے چار سالوں کے لئے منتخب کابینہ کے ناموں کااعلان کردیا گیا۔
ان میں خیبر پختونخوا میں خیبر پختونخوا چیس کے فروغ کیلئے بہترین کام کرنے پر عمر خان اور کاشف سلیم کو دوبارہ بالترتیب صدر اور سیکرٹری منتخب کیاگیا،
جبکہ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر جبرائیل رضا،نائب صدر اول زین العابدین اور نائب صدر دوئم عرفان عثمان ،خاتون نائب صدر غزالہ صافی،نائب صدر برائے یوتھ سلمان خان،جائنٹ سیکرٹری سلیل احمد،
فنانس سیکرٹری آصف سلیم اور پریس سیکرٹری وسیم خان شامل ہیں۔صوبائی چیس (شطرنج)ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اس صوبے میں شطرنج کے فروغ کے لئے کام کیا
کیونکہ وہ خود اس کھیل سے بطور ایک کھلاڑی وابستہ رہے میری کوشش ہوگی ،کہ صوبے میں اس کھیل کومزید کام کروں ،انہوں نے آر ایم آئی ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ہمیں کافی سپورٹ کرکے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ہماری مددکی ۔
سیکرٹری جنرل کاشف سلیم نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں شطرنج کھیل کے فروغ کیلئے ایک بہترین حکمت عملی تیار کریںگے ،جسکے تحت صوبے میں سالانہ کلینڈر جاری کرینگے ،جس میں سینئر اور جونیئر سمیت خواتین کے مابین مقابلے شامل ہوںگے ۔
کاشف سلیم نے صوبائی محکمہ کھیل سے مطالبہ کیاکہ وہ صوبے میں شطرنج کھیل کے فروغ کیلئے بھی اپنابھرپور کردار اداکریں ،کیونکہ حکومتی سرپرستی کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں کرسکیں گے ۔
انہوںنے اس کھیل کیلئے پورین کابینہ ایک ٹیم کی شکل میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیںگے ۔ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر جبرائیل رضا اورخاتون نائب صدر غزالہ صافی نے بھی خطاب کیا
اور کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین شطرنج کی ترقی کیلئے بھی کام کرناوقت کی اشد ضرورت اور اس سلسلے میں خواتین سکول اور کالجوں میں شطرنج کی ٹریننگ اور مقابلوں کا انعقا کریںگے،
انکاکہناتھاکہ جب تک اس کھیل میں خواتین کھلاڑی آگے نہیں آئیںگی ،تب تک خیبر پختونخوامیں شطرنج کھیل صحیح معنوں میں فروغ نہیں پاسکتا۔