پاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپین شپ جیت لی

 پاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپین شپ جیت لی۔

مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی نے 14 گولڈ 11 سلور اور چھ برانز میڈلز حاصل کیے، سندھ کی ٹیم تین گولڈ دو سلور اور پانچ برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، پنجاب کا تیسرا اور واپڈا کا چوتھا نمبر رہا۔

پاکستان آرمی کے احمد درانی بیسٹ سوئمر قرار پائے، احمد درانی نے مجموعی طور پر پانچ گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

ویمنز ایونٹ میں آرمی نے 9 گولڈ تین سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ چیمپین شپ اپنے نام کی، سندھ کی ٹیم چھ گولڈ چھ سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

ویمنز ایونٹ میں واپڈا نے تیسری اور پنجاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی کی جہاں آرا نبی نے پانچ گولڈ میڈلز حاصل کیے اور بیسٹ سوئمر قرار پائیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!