انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹنڈوالہ یار ہاکس کرکٹ اکیڈمی کے نام

انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹنڈوالہ یار ہاکس کرکٹ اکیڈمی کے نام

کراچی ; ہاکس کرکٹ اکیڈمی ٹنڈو الہ یار نے انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایات اور سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز عبدالعلیم لاشاری کی زیر نگرانی ٹنڈو الہ یار میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ ٹور نامنٹ کے فائنل میں بابر فینز کرکٹ کلب کو 68رنزسے شکست ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈوالہ یار حنا رفیق راجپوت آرگنائزنگ سیکریٹری تھیں جنہوں نے ایونٹ کو عمدہ انداز میں منعقد کیا،انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصیڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈوالہ یار حنا رفیق راجپوت تھیں جنہوں نے انعامات تقسیم کئے،ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کی ہدایات پر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

جس کا مقصد ٹنڈو الہ یار کے نوجوانوں کو کھیل کا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا مستقبل میں بھی یہاں کے نوجوانوں کے لئے کئی اایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

فائنل میں ہاکس کرکٹ اکیڈمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 201رنز اسکور کئے،جواب میں بابر فینز کلب نے 134رنز اسکور کئے اور اس طرح ہاکس کرکٹ اکیڈمی نے 68رنز سے فائنل اور ٹورنامنٹ جیت لیا۔

تعارف: News Editor