نوجوانوں کے لیے روایتی لمبی کبڈی مقابلوں کا شاندار میلہ 17 نومبر کو ہری پور میں ہوگا، احمدزمان

ہزارہ ثقافتی رنگ،

نوجوانوں کے لیے روایتی لمبی کبڈی مقابلوں کا شاندار میلہ 17 نومبر کوہری پور میں ہوگا، احمد زمان

پشاور: ہری پور کے علاقے جٹی پنڈ میں 17 نومبر کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے "ہزارہ ثقافتی رنگ” کے نام سے روایتی کھیل لمبی کبڈی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ اس میلے کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،

ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے یہ مقابلے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کی زیر نگرانی منعقد کیے جائیں گے۔ ریجنل اسپورٹس افسر ہزارہ احمد زمان خان کے مطابق ہزارہ کی سرزمین نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھری ہوئی ہے،

جہاں کے نوجوان کھیل، تعلیم، سیاست، صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ملک و قوم کا نام روشن کر چکے ہیں۔

احمد زمان خان نے مزید کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ ہزارہ کے ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کوہستان سمیت تمام اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ہزارہ کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا جائے۔

اس مقصد کے لیے مقامی کمیونٹی کو بھی ساتھ شامل کیا گیا ہے تاکہ اس میلے کو کامیاب بنا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت مند تفریح فراہم کی جا سکے۔

وری پورکے علاقہ جٹی پنڈ میں منعقد ہونیوالے کبڈی کے ان مقابلوں کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے مقامی کمیونٹی کے لوگوں کو ساتھ شامل کیاہے۔

یہی وجہ ہے کہ ارگنائزنگ کمیٹی میں جٹی پنڈ کے چیئرمین وسیم گجر، ملک توقیر (دانہ کالونی)، سعید خان (گیاڑیاں) اور بلال خان (پنیاں) نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔

کبڈی کے یہ دلچسپ مقابلے صبح گیارہ بجے جٹی پنڈ میں شروع ہوں گے، جہاں ہزارہ کی ثقافت اور روایتی کھیل کے حسن کو پیش کیا جائے گا۔

تعارف: News Editor