ڈسٹرکٹ پشاور انٹر سکولز گیمز کا پروقار تقریب میں آغاز

ڈسٹرکٹ پشاور انٹر سکولز گیمز کا پروقار تقریب میں آغاز

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ پشاور انٹر سکولز گیمز طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں پروقار تقریب میں شروع ہوگئے جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے سو سے زائد سکولز کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی گیارہ مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں

گیمز کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں اور وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم ، سیکرٹری ایلمنٹری یجوکیشن مسعود خان ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ،

ڈائریکٹرایلمنٹری ایجوکیشن سمینہ الطاف سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی محکمہ سپورٹس کے تعاون سے ہائیر و ہائی سکولز کے مابین انٹر سکولز گیمز میں سوسے زائد

سکولز کے کھلاڑی کرکٹ ، بیڈمنٹن ، والی بال ، فٹبال ، ایتھلیٹکس، کبڈی ، ہاکی ، ٹینس ، باسکٹ بال ، ٹیبل ٹینس ،ہینڈ بال ، سکواش اور رسہ کشی میں مد مقابل ہونگے مقابلے 19 نومبر تک جاری رہینگے جس کے فاتح کھلاڑی انٹر ڈویژنل مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سی فخر جہاں نے کہا کہ ہم گراس روٹ لیول پر نئے ٹیلنٹ کے تلاش کیلئے انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جلد شروع کررہے ہیں جس میں تمام گیمز میں صوبے کہ سطح پر ایک ہی ٹیم بنائے جائیگی جو کہ اپنے صوبے کی نمائندگی کریں گے

اور ان کھلاڑیوں صوبائی حکومت کی طرف سے پچیس ہزار روپے کا وظیفہ دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ کھیلوںکے حوالے سے کافی ذرخیز ہے خواہ وہ کرکٹ کا میدان ہو، سکواش ہو، والی بال ہو یا ہاکی کا میدا ن خیبرپختونخوا نے کئی نیشنل وانٹر نیشنل کھلاڑیوں کو جنم دیا

جنہوں نے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پاکستان کا نام دنیابھر میں روشن کیا ہے ۔آخر میں انہوں نے انٹر سکولز گیمز کے فاتح کھلاڑیوں کیلئے بیس بیس ہزار روپے کا بھی اعلان کیا

تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی ، ڈپٹی کمشنر پشاور اور سیکرٹری مسعود خان نے بھی خطاب کیا ۔ انٹر سکولز گیمز 19 نومبر تک جاری رہینگے ۔

تعارف: News Editor