10واں بیٹل ایکس پولوکپ2024ء سپانسرڈ بائی TCL پاکستان پارک میں شروع ہوگیا۔

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام10واں بیٹل ایکس پولوکپ2024ء سپانسرڈ بائی TCL پاکستان پارک میں شروع ہوگیا۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے جن میں ایف جی /دین پولو اور پاک آرمی گرینز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ اس موقع پر میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر سیکرٹری لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ میجر بابر محبوب (ر)، ممبرز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایف جی /دین پولو اور آئی ایس پولو کی ٹیموں کے درمیان میچ کافی زبردست رہا جو ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے 9-8 سے جیتا۔ ایف جی /دین کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ، جمی لی ہارڈی نے دو، فرہاد شیخ اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔

آئی ایس پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ 6، بلال نون نے دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں پاک آرمی گرین کی ٹیم نے امپریل پولو کی ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا۔ پاک آرمی گرین کی طرف سے انٹونیو ویری نے چار، حیدر گلریز اور علی قلی خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔

امپریل کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین اور اسجد ملہی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ چھ نومبر کو تین میچ جناح پول فیلڈز میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ ایک بجے ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی پولو کی ٹیموں کے درمیان، دوسرا میچ دو بجے ماسٹر پینٹس اور پاک آرمی ییلو کی ٹیموں کے درمیان جبکہ سہ پہر تین بجے نیوایج کیبلز کا مقابلہ ریجاس /باڑیز سے ہوگا۔

تعارف: News Editor