بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ ؛ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آزاد کشمیر میں شروع

چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ عقاب اسکول بلائنڈ کرکٹ اکیڈمی میرپور آزاد کشمیر میں جاری ہے

جہاں کھلاڑی روزانہ تین سیشنز میں بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں 20 نومبر تک جاری رہنے والے ٹریننگ کیمپ میں 21 کھلاڑی شریک ہیں مسعود جان، محمد جمیل اور طاہرمحمود بٹ پر مشتمل سلیکش کمیٹی ورلڈکپ کیلئے 16 رکنی حتمی کھلاڑیوں کاانتخاب کرے گی

کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کاکہنا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں خاص کر روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کاکہنا ہے کہ کیمپ میں سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک سیزن میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے نئے پلیئرز کو بھی موقع دیا گیا ہے

ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا باریک بینی سے بغور جائزہ لے رہے ہیں تربیتی کیمپ میں خاص طور پر کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ورلڈکپ کیلئے ایک بہترین اسکواڈ تشکیل دے سکیں

تعارف: News Editor