قومی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بارعالمی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

قومی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بارعالمی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

 پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ قطر میں محمد آصف نے فائنل میں ایران کے علی غاراگوزلو کو 3 ۔ 5 سے شکست دی اور اب انہوں نے یہ تیسرا ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ محمد آصف کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پہلی مارتبہ آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ 2012 میں جیتی تھی جب کہ 2019 میں وہ دوسری بار اسنوکر کے عالمی چیمپئن بنے تھے۔

دریں اثنا پاکستان اسنوکر اینڈ بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور دیگر عہدے داران نے محمد آصف کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

تعارف: News Editor