ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ۔”
زون سات وائٹس، زون چار وائٹس اور پانچ وائٹس کی کامیابی۔ "
حسن احمد صدیقی، حارث خان اور نادر علی کو میڈی کیم مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ)
ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔
لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون چار وائٹس نے زون زون پانچ بلوز کو 151 رنز سے ہرا دیا۔ زون چار وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 285 رنز بنائے۔
قاضی سید جاسر نے 11 چوکوں کی مدد سے 52، محمد زوہیر نے 4 چوکوں کی مدد سے 50، محمد ہمدان نے 25 اور سید مہدی نے 22 رنز بنائے۔ جواب میں زون پانچ بلوز 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
احسن اللہ نے 27 رنز بنائے۔ حارث خان نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 22 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی مظفر عباس پرنسپل آفیسر او جی ڈی سی نے زون چار وائٹس کے حارث خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے
دوسرے میچ میں زون سات وائٹس نے زون دو بلوز کو 215 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ زون سات وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے۔
حسن احمد صدیقی نے 9 چوکوں 1 چھکے کی مدد سے 72، عمر نے 6 چوکوں کی مد د سے 61، عبدل رحمان نے 43، امان اللہ خان نے 29 اور ریاض احمد نے 25 رنز بنائے۔ سید نوفل اور احمد عبداللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ۔
جواب میں زون زون دو بلوز صرف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ایس عبدل رافع نے 9 رنز دیکر 3 جبکہ محمد حنین اور مستجاب خان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اعظم خان کوارڈینیٹر آرسی اے کے نے حسن احمد صدیقی کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔
کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلے تیسرے میچ میں زون پانچ وائٹس نے زون چھ بلوز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون چھ بلوز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
محمد مزمل نے 30 اور ارہم حسین نے 21 رنز بنائے۔ نادر علی نے 18 رنز دیکر 4 اور محمد برہان الدین نے 11 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں زون پانچ وائٹس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لئے۔ محمد برہان الدین نے 29، محمد روہان نے 28 اور سید دانیال نے 21 رنز ناٹ آؤٹ بنا ے۔
فائق احمد نے 25 رنز دیکر 3 اور معاذ خان جدون نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر اصغر خان نائب صدر زون پانچ نے زون پانچ کے نادر علی کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔