ای سپورٹس چمپئن شپ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

پیس سپورٹس فیسٹیول 2024 کامیابی سے اختتام پذیر,

ای سپورٹس چمپئن شپ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)

پیس سپورٹس فیسٹیول 2024 میں ای سپورٹس چمپئن شپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی،چمپئن شپ میں صوبے بھر سے پیس سکول اینڈ کالج کے 8 کیمپس سے 180سے زائد طلبہ نے بھر پور حصہ لیا۔

ٹیکن تیری کے مقابلوں میں اویس وقار نے گولڈ،علی سعد نے سلور اورمنیب نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا،ان تینوں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کا تعلق مردان کیمپس سے ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کے ٹوگیمر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو محمد جمال قریشی تھے ،جبکہ پیس سکولز ، کالجز کے سی ای او ثناءاللہ، نوشہرہ کیمپس کے ڈائریکٹر اویس خان اور ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر سلطنت خان بھی موجود تھے۔ جنہوں نے طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

پیس کالج نوشہرہ میں سالانہ سپورٹس گالا میں اس سال ای سپورٹس کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا،ای سپورٹس کا انعقاد کے ٹو گیمر پاکستان ان کارپوریشن نے پیس اسکولز اینڈ کالجز کے تعاون سے کیا۔

ان مقابلوں کے ذریعے خیبر پختونخوا کے نوجوان گیمرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں انہوں نے اپنی غیر معمولی مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ یہ ایونٹ پیس سکولز اینڈ کالجز کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا حصہ تھا،

جس میں 180 سے زائد گیمرز نے شرکت کی اور تین دلچسپ ای سپورٹس ایونٹس پب جی بیٹل رائل، فری فائر اور ٹیکن 7 گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ٹیکن 7 کے مقابلے میں 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ایک زبردست مقابلے کے بعد اویس وقار نے چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ علی سعد نے دوسرے جبکہ منیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں فاتحین کا تعلق مردان کیمپس سے ہے جس نے اس کیمپس کی ای اسپورٹس کے لیے غیر معمولی لگن اور مہارت کو اجاگر کیا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کے ٹوگیمرپاکستان کے چیف ایگزیکٹیو محمد جمال قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ نوجوان نسل کھیلوں میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں

اورنجی تعلیمی اداروں میں کھیلوں پر خاصی توجہ دی جارہی ہے ،ان مقابلوں کے دوران پیس سکولز ، کالجز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرجناب ثناءاللہ، نوشہرہ کیمپس کے ڈائریکٹر اویس خان اور ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر سلطنت خان کی موجودگی اس بات کا غماز ہے کہ پیس اسکولز اینڈ کالجز نوجوانوں کی ترقی،

ٹیم ورک اور مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم شعبہ سپورٹس سمجھتا ہے۔ انتظامیہ نے کے ٹوگیمر پاکستان کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا، جنہوں نے طلباءکو ای اسپورٹس کے متحرک میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

محمد جمال قریشی نے کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ نوجوان کھلاڑی جو جوش و جذبے کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، ان کا عزم اور مہارت دیکھ کر انسان میں ایک جذبہ پیدا کرتاہے۔

یہ محض ایک مقابلہ نہیں، بلکہ مہارت، حکمت عملی اور ٹیم ورک کا میدان ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ہم پیس اسکولز اینڈ کالجز کے ساتھ اس زبردست اقدام کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

ثناءاللہ نے کہاکہ کے ٹو گیمر اور پیس ای اسپورٹس مقابلوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، جو ای اسپورٹس کو کیمپس کی سرگرمیوں اور طالب علموں کی صلاحیتوںمیں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

یہ ایونٹ اس بات کا عکاس ہے کہ تعلیمی اداروں میں ای اسپورٹس کا بڑھتا ہوا قبولیت کا رجحان، جہاں طلباءکو نئی صنعتوں میں اپنے ہنر کو آزمانے اور ترقی کرنے کے مساوی مواقع مل رہے ہیں۔

تعارف: News Editor