قذافی سٹیڈیم میں نئی ایل ای ڈی فلڈ لائٹس نصب

قذافی سٹیڈیم میں نئی ایل ای ڈی فلڈ لائٹس نصب

قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے 6 ٹاورز پر نئی ایل ای ڈی فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔

پی سی بی کے جاری اپ گریڈیشن منصوبے کا حصہ ہے ، جس کا مقصد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے سٹیڈیم کی تیاری ہے ۔سٹیڈیم کی ابتک 6 میں سے 3 ٹاورز کی پرانی لائٹس کو ختم کردیا گیا ہے ،

موجودہ لائٹس کو مکمل طور پر ہٹانے کے بعد تمام ٹاورز جدید ترین ایل ای ڈی فلڈ لائٹس سے لیس ہوں گے ،

جو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہو۔بورڈ سٹیڈیم میں 2 جدید سکرینیں لگانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے ، جس سے تماشائیوں کو میگا ایونٹ کے دوران حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو مل سکیں۔

تعارف: News Editor