آئی پی ایل 2025 ؛ پلئیرز ڈرافٹس 24 نومبر کو جدہ میں ہونگے

آئی پی ایل پلئیرز ڈرافٹس جدہ میں 24نومبر کو ہونگے

 انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی میگا آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 نومبر 2024 کو بند ہوگئی جس میں حیران کُن طور پر ڈیڑھ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹر کروایا ہے ۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں 24 اور 25 نومبر کو میگا اکشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 1 ہزار 165 بھارتی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ 1,224 غیر کیپڈ کھلاڑی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشنز کے 30 کھلاڑی شامل ہیں۔

جس میں بھارت کے کیپڈ کھلاڑی (یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہوئے ) 48 پلئیرز، انٹرنیشنلز پلئیرز کی تعداد 272 جبکہ اَن کیپڈ کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل سیزن میں کھیلے تھے اِن میں 152 بھارتی اور تین انٹرنیشنل پلئیرز شامل ہیں۔

آئی پی ایل میں شریک تمام 10 فرنچائزز کے پاس مجموعی طور پر تقریباً 641.5 کروڑ خرچ کرنے کی اہل ہوں گی۔ ابتک 46 کھلاڑیوں کو 10 فرنچائزز نے 558.5 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ برقرار رکھا ہے ۔

تعارف: News Editor