قائداعظم ٹرافی : فیصل آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 8 رنز سے ہرادیا

قائداعظم ٹرافی : فیصل آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 8 رنز سے ہرادیا۔

اذان اویس کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری اور عاشر محمود کے ساتھ ٹرپل سنچری پارٹنرشپ۔

لاہور 8 نومبر۔ نوازگوھر 

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن فیصل آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور 8 رنز سے ہرادیا۔

سیالکوٹ کے نوجوان بیٹر اذان اویس نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف میچ میں اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی اور عاشر محمود کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے ٹرپل سنچری پارٹنرشپ قائم کی۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم حیدرآباد کے 96 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بلاول بھٹی نے 55 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 126 رنز بناپائی۔شاہد علی اور اسد رضا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں سیالکوٹ نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف عاشر محمود اور اذان اویس کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ میں بننے والے 312 رنز کے نتیجے میں 5 وکٹوں پر 370 رنز بنائے تھے۔

عاشرمحمود نے172 رنز اسکور کیے۔اذان اویس نے اپنے تیسرے فرسٹ کلاس میچ میں اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کرتے ہوئے 130 رنز بنائے۔پچھلے دو میچوں میں انہوں نے 51 اور78 کی اننگز کھیلی تھیں۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کراچی وائٹس کی ٹیم راولپنڈی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔رمیز عزیز نے 59 رنز اسکور کیے۔محمد فیضان نے 39 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 169 رنز بنائے تھے۔ شاداب خان نے46 رنز بنائے۔ ثاقب خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کی ٹیم لاڑکانہ کے 63 رنز کے جواب میں 231 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔خیام خان نے 46 رنز بنائے۔ مشتاق کلہوڑو نے 70 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

لاڑکانہ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 130 رنز بنائے تھے۔
اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں پشاور کی ٹیم آزاد جموں کشمیر کے 171 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں213 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اسراراللہ نے 62 رنز اسکور کیے۔فیضان سلیم نے 50 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

آزاد جموں کشمیر نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 100 رنز بنائے تھے۔حسن رضا 62 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں لاہور بلوز کی ٹیم کوئٹہ کے 101 رنز کے جواب میں 150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گوہر فیض نے 49 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم اسلام آباد کے 167 رنز کے جواب میں 214 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبید شاہد 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کلیم دل نے 60 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد نے دوسری اننگز میں 8وکٹوں پر 129 رنز بنائے تھے۔احمد دانیال نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کراچی بلوز اور فاٹا کے درمیان میچ کے دوسرے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔پہلے دن کراچی بلوز نے 5 وکٹوں پر 221 رنز بنائے تھے۔ عبداللہ فضل 96 رنزپر ناٹ آؤٹ تھے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں بہاولپور کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

وسیم اکرم نے 64 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان کی ٹیم پہلی اننگز میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شعیب منظور اور مہران سانول نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

بہاولپور نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے کوئی رن نہیں بنایا تھا۔

تعارف: News Editor