پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سعد بیگ کی قیادت میں دورہ یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں شرکت کریں گی۔
تین ملکی سیریز 13 سے 26 نومبر تک کھیلی جائے گی
جبکہ آٹھ ملکی ایشیا کپ 29 نومبر سے آٹھ دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کے بعد کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی، دبئی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم تین ملکی سیریز میں اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم یو اے ای کے خلاف 13 نومبر کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئی۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سعد بیگ کی قیادت میں دورہ یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں شرکت کریں گی۔تین ملکی سیریز 13 سے 26 نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ آٹھ ملکی ایشیا کپ 29 نومبر سے آٹھ دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 13 نومبر سے 8 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 50 اووروں کی سہ فریقی سیریز اور اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2024-25 کے لیے اسکواڈ کی تصدیق کر دی تھی۔
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے آخری ایڈیشن میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرنے والے سعد بیگ کو 29 نومبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
سعد، علی رضا، ہارون ارشد، محمد ریاض اللہ، نوید احمد خان اور شاہ زیب خان سمیت چھ کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ طیب عارف دوسرے کھلاڑی ہیں جو پاکستان انڈر 19 کے لیے کھیل چکے ہیں۔
سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر) (کراچی)، عبدالسبحان (ایبٹ آباد)، علی رضا (سیالکوٹ)، فہام الحق (لاہور)، فرحان یوسف (لاہور)، ہارون ارشد (کراچی)، حسن خان (راولپنڈی))، محمد احمد (لاہور)، محمد حذیفہ* (بہاولپور)، محمد ریاض اللہ (ایبٹ آباد)، نوید احمد خان (کراچی)، شاہ زیب خان (ایبٹ آباد)، طیب عارف (سیالکوٹ)، عمر زیب (ایبٹ آباد) اور عثمان خان (فاٹا)
سعد بیگ کی قیادت میں ٹیم 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ جہاں وہ 13 نومبر کو افتتاحی میچ میں میزبان یو اے ای کا مقابلہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس کا فائنل 26 نومبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
50 اوور کے انڈر 19 ایشیا کپ میں، پاکستان انڈر 19 کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے اور وہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ میں بالترتیب 2 اور 4 دسمبر کو متحدہ عرب امارات اور جاپان سے مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں 30 نومبر کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔