افضل ہیلتھ کلب گجرات میں تیسری پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی –
گجرات ( اورنگزیب عالمگیر شاکر سے )
تیسری پنجاب انٹر کلبز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے بعد گجرات میں منعقد ہوئی کیونکہ ماضی میں ہونے والی تمام چیمپئن شپس صرف ڈویژن لیول تک ہی ہوئی تھیں جبکہ یہ چیمپئن شپ تاریخی طور پر گجرات میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ہے۔
اس میں پنجاب کی 9 ڈسٹرکٹس کی نماندہ کلبز نے شرکت کی۔ اسمیں لالہ موسیٰ سے کلب کی شرکت پھلتی پھولتی ویٹ لفٹنگ کا ثبوت ہے۔مقابلوں کا انعقاد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے قوانین کے مطابق دس باڈی ویٹ کیٹیگریز میں ہوا جسمیں 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
65 پوائنٹس کے ساتھ افضل ہیلتھ کلب گجرات نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 64 پوائینٹس کے ساتھ پرفیکٹ جم گوجرانولہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی. جبکہ لائنز ہارٹ ویٹ لفٹنگ لاہور اور کومٹ ویٹ لفٹنگ کلب سیالکوٹ نے 27 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
جیتنے والے کھلاڑیوں میں خوبصورت میڈلز تقسیم کئے گئے۔ اسمیں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کلبز میں انتہائی خوبصورت ٹرافیز تقسیم کی گئیں۔
اس چیمپئن شپ کو سید طاہر شاہ( جو امریکہ میں مقیم ہیں) اور بین الاقوامی ویٹ لفٹر رافع سعید بٹ نے سپانسر کیا۔ مقابلوں کے دوران انکا ویلکم ایڈریس بھی سنایا گیا جسمیں رافع سعید بٹ نے سب کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی
نمایاں آفیشلز میں سے صدر پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن زبیر یوسف بٹ ، سیکریٹری جنرل پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن عمران علی بٹ ، انجم روحیل بٹ، محمد ارشد، طارق اعظم، ثاقب فیاض، واصف حنیف بٹ، اویس عبدالخالق،
شجاع الدین ملک، عرفان اسلام، افضال سہیل، وحید ڈار، سہیل بٹ، ڈاکٹر طارق بھلوال، ماسٹر الیاس لالہ موسی، محمد ادریس مغل گوجرنوالہ، تسلیم بٹ گجرات، پرفیسر خضر حیات راجہ اور ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال ممبر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن انٹیرم کمیٹی نے شرکت کی۔
تمام انتظامات محمد اکمل شاکر نے انتہائی بہترین اور خوبصورت انداز میں کئے جو ایک مثال رکھتے ہیں اور قابل تعریف ہیں۔ ان مقابلوں میں بہترین انتظامات کی نگرانی سرپرست اعلی افضل ہیلتھ کلب گجرات حاجی محمد افضل شاکر نے کی اور مقابلوں کو شاندار بنایا۔
وہ کھیلوں میں ایک بزرگ راہنما ہیں جو سرمایا ہیں اس کھیل کا بلکہ تمام کھیلوں کا انکی خدمات کا ہر کوئی گواہ ہے۔ اللہ انکا سایہ ہمیشہ سلامت رکھے۔
آخر میں ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال ممبر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن انٹیرم کمیٹی نے شاندار انتظامات پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور حصہ لینے والے تمام کوچز، آفیشلز اور کھلاڑیوں کو باور کرایا کہ ڈوپنگ جیسی لعنت سے بچیں یہ نہ صرف افراد کی صحت کے لئے مضر ہے اسکے ساتھ ویٹ لفٹنگ کے کھیل اور ملک کے لئے بدنامی کا باعث بھی ہے۔
ان الفاظ کے ساتھ چوتھی انٹر پنجاب چیمپئن شپ کا پوسٹر، فلیگ کومٹ ویٹ لفٹنگ کلب سیالکوٹ کے حوالے کیا گیا جو کہ چوتھی پنجاب انٹر کلب کے میزبان ہونگے گے۔ آخر میں پاکستان کے نعرے کے ساتھ ان مقابلوں کا اختتام ہوا۔