قائداعظم ٹرافی : لاہور بلوز نے کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

قائداعظم ٹرافی : لاہور بلوز نے کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

لاہور 10 نومبر ۔ نوازگوھر

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں لاہور بلوز نے کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں میچ کے آخری دن کوئٹہ نے دوسری اننگز 92 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئ۔ محمد عباس نے 51 رنز دے کر 4 اور نثار احمد نے 44 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ نثار احمد نے میچ میں 8 اور محمد عباس نے7 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور بلوز کو جیتنے کے لیے 74 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔حماد بٹ38 اور قاسم اکرم 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کراچی بلوز اور فاٹا کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔

کراچی بلوز اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ فضل نے 129 رنز اسکور کیے۔آصف آفریدی نے 32 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 18 رنز بنائے تھے۔

رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں سیالکوٹ اور ڈیرہ مراد جمالی کے درمیان میچ بھی ڈرا ہوگیا۔

ڈیرہ مراد جمالی نے سیالکوٹ کے 451 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے سبب کھیل روک دیا گیا۔

قائداعظم ٹرافی کا اگلا راؤنڈ 13 نومبر سے شروع ہوگا۔

تعارف: News Editor