کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ائر پسٹل میں ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کرلیا

 ایشین شوٹنگ کنفیڈریشن نے اپنی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی اولمپئن شوٹر کشمالہ طلعت کو 10 میٹر ائر پسٹل میں ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر قرار دے دیا۔

خواتین کی 10 میٹر ائر پسٹل رینکنگ میں کشمالہ طلعت 1350 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کی ایشا سنگھ 1500 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح خواتین کی 25 میٹر پسٹل رینکنگ میں کشمالہ طلعت نے 29ویں پوزیشن حاصل کی ہے، مردوں کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے، 10 میٹر ائر پسٹل میں گلفام جوزف ساتویں نمبر پر جبکہ 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ میں جی ایم بشیر 15 ویں نمبر پر ہیں۔

تعارف: News Editor