انوینسبلز نے اسٹارز کو دو وکٹوں، کانکرز نے اسٹرائیکر کو 140 رنز سے شکست دے دی

انوینسبلز نے اسٹارز کو دو وکٹوں، کانکرز نے اسٹرائیکر کو 140 رنز سے شکست دے دی

کراچی: نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں انوینسبلز نے اسٹار کو دو وکٹوں سے ہرا دیا، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

اسٹارز کی پوری ٹیم 30.1 اوورز میں 98 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی انوینسبلز کی جانب سے تانیہ سعید نے پانچ وکٹیں حاصل کیں
انوینسبلز نے 29.4 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کر لیا
۔۔۔۔۔۔
اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے چوتھے میچ کا نکرز نے اسٹرائیکر کو 140 رنز کو شکست دے دی ، کانکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 260 رنز بنائے

کانکرز کی جانب سے دعا ماجد نے 56 اور فاطمہ ثنا نے 52 رنز کی اننگزکھیلی۔ اسٹرائیکر کی جانب سے ندا ڈار اور انعم امین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹرائیکر کی مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 27.5 اوورز میں 120 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی. کانکرز کی جانب سے نشرہ سندھو نے چار جبکہ ردا اسلم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: News Editor