سابق کرکٹر عبدالرزاق کے گھر چوری کرنے والا ملزم 11 سال بعد گرفتار

سابق پاکستانی کرکٹ عبدالرزاق کے گھر چوری کرنے والا ملزم 11 سال بعد گرفتار کر لیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں 11 برس قبل چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزم ان کے گھر سے 88 لاکھ روپے، امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ لے گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم بلال نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا عتراف کر لیاہے ، ملزم پوش علاقوں میں کروڑوں روپے کی واردتیں کر چکا ہے اور 15 سال بعد پہلی مرتبہ پولیس کی گرفت میں آیا ہے ۔

گرفتار چور بلال پوش علاقوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کر چکا ہے، نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا ملزم 15 برس میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے،

ملزم ماڈل ٹاون، ڈیفنس کے بنگلوں اور کوٹھیوں میں نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھا جس کیخلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں، ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا

تعارف: News Editor