اٹلی ورلڈ کپ میں بھیجوانے کا جھانسہ دیکر کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر عباس نے نیشنل گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں سے لاکھوں روپے کا ہتھیا لئے۔
کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پیسے واپس لیکر دینے اورانصاف دلوانے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنے کوچ صائم بھٹی کے ساتھ بتایا کہ فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر عباس قریشی نے اٹلی میں ہونے والی ورلڈ کپ میں لے جانے کا جھانسہ دیکر پانچ کھلاڑیوں سے 35 لاکھ روپے سے زائد رقم بٹور کر غائب ہو گیا ۔
رقم کی واپسی کے تقاضے پر دھمکیاں دینے پر آگیا ہے، کوچ صائم بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کا ویژن ہے جبکہ دوسری جانب کھلاڑیوں سے لوٹ مار ہو رہی ہے،
غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے متاثرہ کھلاڑیوں نے ایف آئی اے میں اس فراڈ کے خلاف درخواست دینے کے باوجود تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔