کھلاڑیوں کو بہترین پرفارمنس کیلئے سائنسی اصول اپنانا چاہیے ,فزیوٹھراپسٹ ڈاکٹر مہ جبین
,.(اصغر علی مبارک)..
پاکستان کی نامور خاتون سپورٹس فٹنس ایکسپرٹ, نیوٹریشن اور فزیوٹھراپسٹ ڈاکٹر مہ جبین نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر بہترین پرفارمنس دینے کیلئے سائنسی اصول اپنانا چاہیے
سپورٹس انجریز سے نجات, فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن ,ماہرڈاکٹر ,فزیوٹھراپسٹ سے رابظہ کرنا چاہیے
اسلام آباد میں عالمی جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ کی میڈیکل ونگ کی سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کھلاڑیوں کو تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا ہو تا ہے
پاکستان میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے فٹنس ایکسپرٹ سپورٹس میڈیسن سپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے کھلاڑیوں کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہو تا ہے ۔
کنسلٹنٹ فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنا تا ہے ، پاکستان عالمی سطح ٹینس کھیل کےقدرتی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ھے
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام میں سپورٹس کلچر سے کئی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی کھلاڑیوں کو میڈیسن کا استعمال کم سے کم کرنا چاہئے پاکستان میں کھلاڑیوں کو میڈیسن سےدور رکھنےکےلئے کوشش کررہی ہوں
انہوں نے کہا کہ میں خود سکول لیول سےجمناسٹک بیڈمنٹن مقابلوں میں شرکت کرتی رہی میں قومی کھلاڑی بننا چاہتی تھی جبکہ والدین مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے حیدرآباد سندھ سے گریجویشن مکمل کی اور لمزیونیورسٹی سے میڈیکل کے شبعہ میں ڈگری حاصل کی
مہ جبین نے کہاکہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے کے سرگرمیوں میں ضرور ڈالیں