پیس اسکول اینڈ کالج میں کے ٹو گیمر کیمپس بیٹل رائل مانسہرہ لائنز نے جیت لی
پشاور: گیمر پاکستان ان کارپوریشن اور کے ٹو گیمر پاکستان کے زیر اہتمام پیس اسکول اینڈ کالج میں نوشہرہ میںای سپورٹس کے فری فائر کا دلچسپ مقابلہ کے ٹو گیمر کیمپس بیٹل رائل اختتام پذیر ہوگیا۔
جس میں صوبے بھرکےمختلف کیمپس سے 10 ٹیموں کے 70 باصلاحیت کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں شائقین نے کھلاڑیوں کی مہارت اور ٹیم ورک کو بھرپور انداز میں سراہا۔
سخت مقابلے کے بعد مانسہرہ لائنز نے 70 پوائنٹس اور دو بویاہز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایبٹ آبادیئنز 56 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور نوشہرہ ٹائیگر 51 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہا۔ یہ ایونٹ نوجوانوں میں ای-اسپورٹس کے فروغ، ٹیم ورک، اور تخلیقی و تحلیلی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
پیس اسکول اینڈ کالج کے سی ای او ثناء اللہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ای اسپورٹس کو جدید تعلیم کا حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
کے ٹو گیمر پاکستان کے سی ای او اور بانی محمد جمال قریشی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور مستقبل میں ان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
کے ٹو گیمر کیمپس بیٹل رائل نے طلباء کو صحت مند مقابلے اور دوستی کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ مستقبل میں بھی ایسے مزید دلچسپ ٹورنامنٹس کی توقع کی جا رہی ہے، جو ای اسپورٹس کے میدان میں نئی سرگرمیوں کا باعث بنیں گے۔