سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کا آغاز 11 دسمبر 2024 سے ہوگا، شیڈول جاری

سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کا آغاز 11 دسمبر 2024 سے ہوگا، شیڈول جاری

کولمبو ; سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کا افتتاحی ایڈیشن 11 دسمبر 2024 کو کینڈی میں شروع ہوگا پہلا میچ جافنا ٹائٹنز اور ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔

ٹورنامنٹ میں چھ فرنچائزز جافنا ٹائٹنز، ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز، کولمبو جیگوار، نووارا ایلیا کنگز، کینڈی بولٹس اور ٹیم گال مارولز راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

کوالیفائرز اور ایلیمنیٹر میچز 18 دسمبر 2024 کو کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر 1 میں ٹیم 1 کا مقابلہ ٹیم 2 سے ہوگا، ایلیمنیٹر میچ میں ٹیم 3 کا مقابلہ ٹیم 4 سے ہوگا جبکہ کوالیفائر 1 کی رنر اپ ٹیم ایلیمنیٹر کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔

فائنل کوالیفائر 1 کے فاتح اور کوالیفائر 2 کے فاتح کے درمیان 19 دسمبر 2024 کو کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک رنگارنگ تقریب بھی ہوگی

تعارف: News Editor