راولپنڈی میں "کھیلتا پنجاب گیمز” 2024 کا ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا

 

کھیلتا پنجاب گیمز اختتام پذیر،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

راولپنڈی(نوازگوھر) راولپنڈی میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی تقریب کا انعقاد شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشیز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ،

مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز نمایاں پوزیشیز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،

صحت مند معاشرہ صحت مند افراد سے پروان چڑھتا ہے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے ۔ اس موقع پر بیڈ منٹن، کرکٹ اے بال، ہاکی اور فٹ بال کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی میں کو ایک ایک لاکھ روپے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں 50 ، 50 ہزار روپے کے چیکس دیئے گئے ،

اتھلیٹیکس اور کبڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی میں 15 ہزار جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 10 ہزار روپے انعام نوازا گیا۔

تعارف: News Editor