ورلڈ باڈی بلڈنگ ؛ پاکستانی بلال نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا

 ورلڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں کوئٹہ کے سید بلال نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر محکمہ کھیل وثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف لانگو، عزیز اقارب اور شائقین نے انکا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید بلال کا کہنا تھا کہ ورلڈ گولڈ میڈل جیتنے پر انتہائی خوشی ہے، ملکی سطح پر یہ ٹائٹل پہلی بار حاصل کیا، یہ کامیابی پاکستان اور بلوچستان کی کامیابی ہے، بھارتی باڈی بلڈر جو دوبار گولڈ میڈلسٹ جیتا تھا اس مرتبہ اس کو بھی شکست دے دی۔

سید بلال نے بتایا کہ بھارتی حریف کا مؤقف تھا کہ یہ کامیابی آپ ڈیزرو کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس فائٹ کے لئے تعاون کیا اگر حکومت کی جانب سے اسی طرح تعاون ملتا رہا تو مستقبل میں مزید ٹائٹل جیتیں گے۔

سیدبلال کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلہ جیتنے کے لئے دبئی میں ٹریننگ لینی ہوگی حکومت اگر سپورٹ کرے تو یہاں میں کلب بنا کر یہاں کے کھلاڑیوں کو تربیت دے سکتا ہوں، بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔

تعارف: News Editor