پاکستان نے پکل بال ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

امریکا میں ہونے والی پکل بال ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پکل بار ورلڈ چیمپئن شپ امریکا میں ہو رہی ہے۔جس میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ پاکستان کے علی حیدرنے گولڈمیڈل اپنے نام کیا۔

حیدرعلی نے مینز سنگل ایمیچور کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا، حیدرعلی نے مینز ڈبل ایمیچور کیٹگری میں سلور میڈل جیتا ۔

واضح رہے کہ پکل بال ورلڈچیمپین شپ امریکا کے شہرڈلاس میں کھیلی گئی۔ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 3500 سے زائد اتھلیٹس نے شرکت کی۔

تعارف: News Editor