انڈر 19 ٹرائی سیریز ۔ افغانستان انڈر 19 نے پاکستان انڈر19 کو شکست دے دی

 

انڈر 19 ٹرائی سیریز ۔ افغانستان انڈر 19 نے پاکستان انڈر19 کو شکست دے دی

دوبئی، 15 نومبر 2024:ء 

آئی سی سی کرکٹ گراونڈ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو 100 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان انڈر 19 ٹیم نے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے۔ افغانستان کے فیصل شنوزادہ نے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان انڈر 19کے محمد احمد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 46.3 اوورز میں 206 رنز بنا سکی۔ پاکستان انڈر 19 کی طرف سے عثمان خان نے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

تعارف: News Editor