کیمبرج ہائی اسکول ابوظبی اور جیمز ماڈرن اکیڈمی آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کے فائنل میں مدمقابل

کیمبرج ہائی اسکول ابوظبی اور جیمز ماڈرن اکیڈمی آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کے فائنل میں مدمقابل

دبئی ; ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کا سنسنی خیز فائنل 16 نومبر کو آئی سی سی اکیڈمی میں کیمبرج ہائی اسکول ابوظبی اور جیمز ماڈرن اکیڈمی دبئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کو فروغ دینا، کرکٹ کے ذریعے کمیونٹی تعلقات کو مضبوط بنانا اور خواہش مند کرکٹرز کو قیمتی تجربہ فراہم کرنا تھا۔ ٹورنامنٹ میں ابوظبی، دبئی اور شارجہ کی 32 اسکول ٹیموں نے شرکت کی۔

رواں ہفتے کے اوائل میں کیمبرج ہائی اسکول ابوظبی نے ونچیسٹر اسکول کو 43 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کیمبرج ہائی اسکول ابوظبی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

اوپنرز یین کرن رائے اور پرتھوی مدھو نے بالترتیب 84 اور 50 رنز کی نصف سنچریاں اسکور کیں اور صرف 11.2 اوورز میں 137 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ تاہم انکنت نہرو اور نربھو واسوانی نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کیں اور کیمبرج ہائی اسکول ابوظبی کی اننگز کو روکنے میں کامیاب رہے۔

دوسری اننگز میں یین کرن رائے نے صرف 14 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران آدھیا ایتھل نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت ونچیسٹر اسکول نے 19.3 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

جمعہ کو دوسرے سیمی فائنل میں جیمز ماڈرن اکیڈمی دبئی نے ڈی آئی اے ایمریٹس ہلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ جیمز ماڈرن اکیڈمی دبئی نے ڈی آئی اے، امارات ہلز کو 17 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز تک محدود کر دیا۔

آرین تھاپر نے اپنے معمولی اسپیل میں 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ادھویت شرما اور پرین سیٹھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جیمز ماڈرن اکیڈمی دبئی نے 11.1 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔

اوپنر مہترو ہری ہرن نے 33 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیل کر ہدف کا تعاقب یقینی بنایا جبکہ جیت شاہ نے 18 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ ختم کیا۔

تعارف: News Editor