آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 13 رنز شکست دے دی

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے جیت کے لیے دیئے گئے 148 رنزہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں134رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ، قومی ٹیم کی جانب سے صرف عثمان خان اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی ۔ عرفان خان نے 37 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ،

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے 16، بابراعظم 3 ، صاحبزادہ فرحان 5 ، عباس آفریدی 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ پاکستان کے چار کھلاڑی صفر پر آٹ ہوئے۔ سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم بغیر رن بنائے آوٹ ہوئے

قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا جس میں میتھیو شارٹ 32 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، ان کے علاوہ جیک فریزر 20 ، گلین میکسویل 21 ، مارکس سٹونس 14 ، ٹم ڈیوڈ 18 اور ایرون ہارڈی 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 اور سفیان مقیم 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا گیا، آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔ پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، چوتھی وکٹ سفیان مقیم نے حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز گری، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کا ہی شکار بنے۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 115 رنز پر گری، حارث رؤف نے ٹم ڈیوڈ 18 رنز پر کو آؤٹ کیا جبکہ ساتویں وکٹ 139 رنز پر گری، یہ وکٹ بھی حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 146 رنز پر گری، ایرن ہارڈی 28 رنزبنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ نویں وکٹ بھی 146 رنز پر گری، وہ بھی عباس آفریدی کے حصے میں آئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 ، عباس آفریدی نے 3 جبکہ سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ کینگروز کی کمان جوش انگلس کے ہاتھوں میں ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ پچھلا میچ 7اوور تک محدود تھا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،ہمارے پاس اچھی بالنگ لائن ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں بہترکاکردگی کا مظاہرہ کریں گے،ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے،حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی، بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7، 7 اوورز تک کیلئے محدود کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2 صفر کی سبقت حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی پیر کو کھیلا جائےگا۔

پاکستانی ٹیم ; قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ حارث رؤف اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

آسٹریلوی سکواڈ ; آسٹریلیا کا سکواڈ جیک فریزر، میتھیو شارٹ، جوش انگلس (کپتان)، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس سٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن پر مشتمل ہے۔

تعارف: News Editor