تالک ورما ,سنجو سیمسن کی جارحانہ سینچریاں بھارت کی جنوبی افریقہ کو 135 رنز سے شکست

تالک ورما ,سنجو سیمسن کی جارحانہ سینچریاں بھارت کی جنوبی افریقہ کو 135 رنز سے شکست،

(اصغر علی مبارک)

بھارتی کرکٹ ٹیم نے چوتھے اور آخری ٹی 20 میں تالک ورما اور سنجو سیمسن کی جارحانہ سینچریوں کی مدد سے جنوبی افریقہ کو 135 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔

بھارتی ٹیم نے جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سورماؤں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو نہایت سود مند ثابت ہوا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پروٹیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تالک ورما اور سنجو سیمسن کی جارحانہ سینچریوں اور 210 رنز کی شراکت کی مدد سے ایک وکٹ کے نقصان پر جنوبی افریقہ میں 283 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز بھارتی باؤلرز کے سامنے بے بسی کی تصویر نظر آئے اور 19ویں اوور میں پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس طرح بھارت نے میچ میں 148 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز جیت لی،

بہترین کارکردگی پر تالک ورما میچ کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ پلیئر آف دی سیریز بھی قرار پائے۔جنوبی افریقہ کے باؤلرز بھارتی بیٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور 20 اوورز میں صرف ایک ہی وکٹ حاصل کر پائے،

جب چھٹے اوورز کے اختتام پر 71 رنز کے مجموعے پر لتھو سپاملا نے ابھیشیک شرما کا شکار کیا، جو 18 گیندوں پر 36 رنز بناسکے۔اس کے بعد سے بھارتی بیٹرز نے گراؤنڈ کے چاروں جانب خوبصورت شارٹ کھیلے،

تالک ورما اور سنجو سیمسن نے بھارت کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 210 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔ اوپنر آنے والے سنجو سیمسن نے 56 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،

اسی طرح دوسرے اینڈ پر موجود تالک ورما نے اس سے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 120 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 بُلند چھکے اور 9 باؤنڈریز شامل تھیں۔

اس کے ساتھ ہی سنجو سیمسن کے بعد بھارت کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں لگاتار سینچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ تیسرا موقع ہے جب ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کی ایک اننگز میں دو بیٹرز نے سینچریاں اسکور کی ہیں،

اس سے قبل 2022 میں چیک ریپبلک بمقابلہ بلغاریہ اور 2024 میں جاپان بمقابلہ چین کے درمیان ٹی 20 میچ کی ایک ہی اننگز میں 2 سینچریاں بنائی گئی تھیں۔

اس طرح بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کھو کر 283 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا، یہ جنوبی افریقہ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 284 رنز کا ہدف ملا، تعاقب میں پروٹیز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور محض 10 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی واپس پویلین لوٹ گئے۔ واضح رہے کہ چار میچوں کی سیریز میں بھارت کو 2-1 کے ساتھ برتری حاصل ہے،

پہلے ٹی 20 میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 61 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں سے مہمان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ تیسرے میچ سنسنی خیز رہا تھا، جس میں بھارت کو 11 رنز سے فتح ملی تھی۔

تعارف: News Editor