فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ 18 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ 18 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

راولپنڈی(سپورٹس لنک)

فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ 18 نومبر سےگونمنٹ جامع سکول میں شروع ہو گی۔ کرکٹ لیگ میں راولپنڈی کے 6 کرکٹ کلب حصہ لے رہے ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

گروپ اےمیں ویسٹ انڈیز کرکٹ کلب، وکٹری کرکٹ کلب، حیدری کرکٹ کلب اور النور کرکٹ کلب ہیں جبکہ گروپ بی میں الیون سٹار کرکٹ کلب، سٹی کرکٹ کلب، نیو پنڈی جمخانہ کرکٹ کلب اور پوٹھوہار کرکٹ کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز ر راجہ اشفاق عباسی ، پیٹرن چیف راجہ اورنگزیب ستی اور ڈپٹی آرگنائزر فیصل اسلام خٹک ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 18نومبر سوموار کوصبح 9 بجے ویسٹ انڈیز کرکٹ کلب اور حیدری کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جبکہ دوسرا میچ الیون سٹار کرکٹ کلب اور سٹی کرکٹ کلب کے درمیان دوپہر 12:30بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ اشفاق عباسی کے مطابق ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز کھیلیں جائیں گے ۔

ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 27نومبرکو گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور گروپ بی کی دوسرے نمبروالی ٹیم سے ہو گا ۔جبکہ دوسرا سیمی فائنل گروپ اے کی دوسری اور گروپ بی کی ٹاپ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تعارف: News Editor