قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف عہدے سے مستعفی

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،

انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد یوسف نے انڈر 19 کرکٹ کے کوچ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، اب انڈر 19 میں ان کی جگہ غلام علی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بیٹنگ کوچ سے پہلے محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا سلیکشن کمیٹی کے سابق ممبر وہاب ریاض کو اب ایک بار پھر پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کاامکان ہے۔وہاب ریاض کو چیمپئنز ایونٹس کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

خیال رہے وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ٹیم منیجر بھی رہے ہیں، جبکہ گزشتہ نگراں دور حکومت میں وہ وزیر کھیل پنجاب تھے۔

تعارف: News Editor