آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر15 اور 17 سکواش مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر15 اور 17 سکواش مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

چیمپئن شپ پاکستان ایئر فورس کے احمد ریان خلیل اور پی اے ایف ہی کے محمد عمیر عارف نے جیت لئے

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)

آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 سکواش چیمپئن شپ پاکستان ایئر فورس کے احمد ریان خلیل اور پی اے ایف ہی کے محمد عمیر عارف نے جیت لئے ،

اس موقع پر سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، محب اﷲ خان ،

ڈائریکٹر اکیڈمیز پاکستان سکواش فیڈریشن گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر، فنانس سیکرٹری وزیر محمد، فزیکل کوچ فضل خلیل، چیف آرگنائزر اور سینئر ڈائریکٹریٹ کوچ منور زمان، سینئر کوچ طاہر اقبال، امجد خان، فضل محمود، محمد وسیم، اور چیف ریفری جناب عادل فقیر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے تعاون سے قمرزمان سکواش کمپلیکس پشاور میں منعقدہ آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر 15 اور انڈر17 کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

انڈر 15 فائنل میں پاکستان ایئر فورس کے احمد ریان خلیل پی اے ایف کے محمد شاہ زیب کو تین ایک سے شکست دی سکوردس بارہ ، گیارہ آٹھ،گیارہ سات اور گیارہ چار رہا ،

اسی طرح انڈر17 فائنل میں ایئر فورس کے محمد عمیر عارف نے پاکستان آرمی کے اذان علی کو تین صفر سے ہرایا ، سکور گیارہ نو،گیارہ تین اور گیارہ نو رہا ۔

پانچ روزہ ایونٹ میں پنجاب، پی اے ایف کے پی، اور سندھ سے 62 سے زائد نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

تعارف: News Editor