اسلام آباد میں جاری پاکستان لرننگ فیسٹیول کا شاندار افتتاح،
شطرنج اور سکریبل کی افادیت اور فوائد نے میلہ لوٹ لیا۔
شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے مائنڈ سپورٹس ڈیسک پر سینکڑوں طلبا و طالبات سمیت پرنسپلز واساتذہ کرام کی خصوصی آمد، پرنسپلز و اساتذہ کرام اور سٹوڈنٹس شطرنج کی بساط اور سکریبل گیم میں آمنے سامنے۔
شطرنج میں بہترین چالیں چل کر، اور سکریبل میں انگریزی الفاظ بنا کر ایک دوسرے سے جیتنے کی لگن میں بہت کچھ سیکھ گئے۔ شطرنج و سکریبل نے سب کے دل جیت لیئے۔
حنیف قریشی صدر شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کوفیڈرل ایجوکیشن منسٹری کی جانب سے خصوصی دعوت پر فیسٹیول میں شامل ہونے اور طلبا و طالبات کو ان بہترین گیمز سے روشناس کروانے کے لیئے فیڈرل گورنمننٹ کا بہترین اقدام۔
احسن اقبال منسٹر آف پلاننگ ڈویلپمینٹ و اسپیشل انیشیایٹیو آف پاکستان نے پاکستان لرننگ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ صدرشطرنج ایسوسی ایشن آف پنجاب و شطرنج فیڈریشن آف پاکستان حنیف قریشی کی خصوصی ہدایات پر شطرنج و
سکریبل گیمز پرائم منسٹر نیشنل مائنڈ سپورٹس انیشیایٹیو کے تحت اسلام آباد میں جاری پاکستان لرننگ فیسٹیول میں شامل، محمد وقار ڈویلپمنٹ آفیسر چیس فیڈریشن آف پاکستان پاکستان لرننگ فیسٹیول ڈیسک پر تعینات۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حنیف قریشی کے وژن و پلان کے مطابق تمام یوتھ سٹوڈنٹس کے بہترین مستقبل کے لیئے ہر میدان میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
اور مزید بھی بہترین اقدامات کیئے جائیں گے جن سے ان تمام سٹوڈنٹس کی تعلیمی اور سماجی زندگی پر بہترین اثر پڑ رہا ہے اور مزید بھی اثر انداز ہو گا۔ یہی یوتھ ہمارے ملک پاکستان کا بہترین اثاثہ ہیں
اور انہوں نے ہی آگے بڑھ کر پاکستان کانام روشن کرنا ہے۔ محمد وقار نے مزید بتایا کہ آج افتتاحی روز میں شطرنج و سکریبل گیمز کی افادیت نے سینکڑوں طلبا و طالبات سمیت پرنسپلز، اساتذہ کرام کی بھی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اور وہ دن دور نہیں جب حکومت ان دونوں بہترین لرننگ گیمز کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح تمام سکولز، کالجز و یونیورسیٹیز کے تعلیمی نصاب میں شامل کر لے گی۔
جس سے ہر سٹوڈنٹ ایک بہترین شطرنج و سکریبل کھلاڑی بن کر ابھرے گا اور اپنے ملک و قوم کا نام تعلیمی و کھیلوں کے میدان میں روشن کرے گا۔